MADINA

MADINA
WE LOVE MADINA

اتوار، 20 اگست، 2023

حضرت داتاعلی ھجویری گنج بخشؒ کون ہیں؟




 حضرت داتاعلی ھجویری گنج  بخشؒ

برصغیر پاک وہندکے عظیم المرتبت امامِ طریقت رموزِشریعت صاحبِ کرامات بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ھجویریؒ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔آپکا شماراکابر اُلیائے ہندوستان میں ہوتا ہے۔آپؒ کےمساعی جمیلہ سے لاکھوں غم  دستگان کو راہ ِہدایت نصیب ہوئ۔سلسلہ چشتیہ کے جلیل القدر بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیر شریف روانہ ہونے سے قبل آپکے مزارِاقدس پَر حا ضر ہوئے اور یہاں اعتکاف کیا۔اور وقتِ رخصت یہ شعر نزرانہ عقیدت حضور داتا صاحب کی شان میں پیش کیا۔


حضرت داتا گنج بخشؒ کی ولادت افغانستان کے معاروف شہر غزنی میں400ھ کو ہوئی تھی۔آپؒ نیک اورشرافت کے پیکرسادات خاندان کے چشم وچراغ تھے۔آپؒ کا اسم؛؛علی؛؛کنیت؛؛ابوالحسن؛؛اور لقب داتا گنج بخش ہے۔آپؒ نے چار برس کی عمر میں اپنے والدِمحترم حضرت عثمان بن علی سےقرآن پاک کی تعلیم حاصل کی۔آپ غیر معمولی ذہانت کے مالق تھے۔اور تھوڑے ہی عرصہ میں قرآن پاک پرنے کی سعادت حاصل کر لی۔اسکے بعد آپنے عربی اور فارسی اور دیگر علوم کے حصول کے لئے سفر کی صوبتِ خندہ پیشانی سےبرداشت کی۔اور شام،عراق،بغداد شریف،مدائن،فارس،کوھستان،آذربائیجان،تبرستان،خوزستان اور خراسان وغیرہ کےمشہور جئیداور معتبر علمأ فضلا سے شرفِ تلمز حاصل کیا۔




















کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

حضرت داتاعلی ھجویری گنج بخشؒ کون ہیں؟

 حضرت داتاعلی ھجویری گنج  بخشؒ برصغیر پاک وہندکے عظیم المرتبت امامِ طریقت رموزِشریعت صاحبِ کرامات بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ھجویریؒ کی شخص...